6 اپریل، 2025، 5:50 PM

ایرانی فضائیہ دشمنوں کو سرپرائز دے گی، جنرل صباحی فرد

ایرانی فضائیہ دشمنوں کو سرپرائز دے گی، جنرل صباحی فرد

ایران کے ایئر ڈیفنس کمانڈر نے مغربی ملکوں کو خبردار کیا کہ اگر دشمن ایران پر حملہ کرتے ہیں تو انہیں خوف ناک سرپرائز ملے گا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ایئر ڈیفنس کمانڈر جنرل علی رضا صباحی فرد نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن ایران پر حملہ کرتے ہیں تو انہیں خوف ناک سرپرائز ملے گا۔

انہوں نے ایران کے مبینہ پلازما ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق میڈیا رپورٹس کے بارے کہا کہ ہم نے ایسی صلاحیتیں حاصل کر لی ہیں جن کا ہمارے بدخواہ دشمن تصور بھی نہیں کر سکتے۔

جنرل صباحی فرد نے زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ پہلے سے کہیں زیادہ مستعد اور اعلیٰ سطح کی جنگی تیاریاں رکھتی ہے۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ فضائیہ کی جانب سے دشمن کی غلط فہمیوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ ہمیں درپیش خطرات کے پیش نظر ہمارے جنگی آلات مزید جدید اور اپ گریڈ ہو رہے ہیں، اس لیے ہم کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

News ID 1931661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha